۱۹۴۴ دودھ سے ملائی نکال کر بیچنا؟

جواب

حامدا ومصلیا ومسلما

دودھ خدائے پاک کی عمدہ نعمت ہے خالص دودھ میں جو لذت ہے وہ اس میں نہیں رہتی لہٰذا اسکو اس طرح بگاڑ کر بیچنا مخلوقِ خدا کو خالص چیز سے محروم کرنے اور نعمت کی ناشکری کے برابر ہے،

ہاں اگر بتلا دے اور اس وجہ سے قیمت بھی کم کردے اور دھوکا نہ دے تو جائز ہے،

فتاوی رحیمیہ کراچی ۹/۲۱۴

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

آج کا کلینڈر

۱۷۔۔۔۔۔۔۔۔ربیع الثانی

۱۴۴۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

۱۹۴۴ خراب انڈا واپس دینا

جواب

حامدا و مصلیا مسلما

جائز ہے۔ یہ انڈا کسی کام کا نہیں تھا تو اُسے بیچنا باطل (حرام) ہوا۔ لہٰذا جو قیمت دی تھی،وہ واپس لے سکتا ہے۔

ہدایہ آخیریں باب البیوع فاسد صفحہ۔۲۷

فتاویٰ رحیمیہ کراچی ۹/۲۰۹

و اللہ اعلم بالصواب

اسلامی تاریخ

 ۔ ۱۶ ربیع الاخر ۱۴۴۱ ہجری

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
استاد دارالعلوم رام پورہ، سکریٹری جمعیت علماء سورت ، گجرات ، ہندوستان۔

علمی بات (میسیج)سکھانا (پھیلانا) عبادت سے بہتر ہے

۱۹۲۱ میموری کارڈ میں فلم اور گانا ڈاؤن لوڈ؟

میموری کارڈ میں فلم اور گانا ڈاؤن لوڈ؟

جواب

حامدا ومصلیا ومسلما

ان کی کمائی مکروہ تحریمی ہے،

درسی سوال جواب صفحہ ۳۱۹

باحوالہ مجمع الانھر ۴/۱۸۸

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

کلینڈر

۲۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ربیع اوّل

۱۴۴۱۔۔۔۔۔۔۔ھجری

١٦۰۲ پتنگ اور اسکی ڈور کا کاروبار؟

  جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

پتنگ کے متعلق سامان کی تجارت کا حکم یہ ہے کہ یہ تجارت… اعانت علی المعصیت… یعنی گناہ پر مدد کی وجہ سے ناجائز ہے

 فتاوی محمود یہ ۱۶/۱۳۴

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

 کلینڈر

١۔۔۔۔۔جمادی الاول

۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

۱۵۳۶ دیوالی کے لیے آگن کے رنگ، گھنٹی، وغیرہ بیچنے کا حکم؟

ہمارے والد صاحب دکان پر دیوالی کے دئے لائٹنگ، اگن کے رنگ پوجا کی گھنٹیاں سندور بھیجتے ہیں کہ یہ چیزیں بیچنا جائز ہے؟ کیا ان کی کمائی حلال ہے؟

:جواب حامدا و مصلیا و مسلما

ان تمام چیزوں کا جائز استعمال بھی ہے ہر یہ چیزیں اور کاموں میں بھی استعمال ہو سکتی ہیں، لہذا اس کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری بیچنے والے پر نہیں ہیں بلکہ استعمال کرنے والے پر ہے لہذا ان چیزوں کا بیچنا جائز اور آمدنی حلال ہوگی،

فتاوی قاسمیہ جلد ۲۹ صفہ ۳۲۴ سے ۳۲۷ باحوالہ شامی اور عشبہ سے ماخوذ

تنبیہ:-

البتہ دیوالی کے موقع پر ان چیزوں کے بیچنے سے بچنا بہتر ہے،

کتاب النوازل ۱۰/۲۲۷ ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

کلینڈر

۲۶۔۔۔۔۔۔۔۔صفر المظفر

۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری