جہیز اور شادی کی برائیوں کو ختم کرنے کا طریقہ؟

جہیز اور شادی کی برائیوں کو ختم کرنے کا طریقہ؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۳۲۲۱⭕
ہمارے معاشرے میں جہیز نکاح کے رسم و رواج اور فضول خرچیاں پھیلی ہوئی ہیں ان کو بند کیسے کیا جائے؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

علمائے کرام کے مشورے سے اس کے چند طریقے پیش کیے جاتے ہیں ہر طریقے پر عمل کرکے اللہ سے دعا کا اہتمام کیا جائے۔

۱، ہم خود جہیز نہ لینے پر اور سادگی سے نکاح پر عمل کرنا شروع کر دیں ایسے چند حضرات شروع کر دیں گے تو آہستہ آہستہ یہ اچھا طریقہ ہمارے معاشرے میں چل پڑے گا،لوگ کہتے عمل کون کرتا ہے ان کی تلاش ہم پوری ہو جائیں۔

۲، علماء کرام اور چند عزت دار بااثر لوگ مل کر ایک جماعت بنائی جن کے یہاں شادی آنے والی ہو پہلے ہی سے ان کے گھر کی خاص ملاقات ایسے کرے جن میں عورتیں بھی پردے میں بیٹھ کر ان کی بات سنیں اور ان کو سمجھایا جائے۔

۳، جماعت اور برادریوں کے ذمہ دار اعلان کردیں شادی میں اس پر عمل کرنا ہر ایک کو ضروری ہوگا۔

۴، جن بااثر اور مالدار لوگوں نے نکاح سادگی سے کیا ہے ان کی خوب تعریف کی جائے اور ان کے اس قدم اور مثال کو خوب عام کیا جائے اور پیش کیا جائے۔

۵، ہر مسجد میں تین جمعہ تک اسی موضوع پر بیان کیا جائے۔

۶، جن لوگوں کی شادی قریب میں ہونے والی ہے ان لوگوں کو ان کے گھر والوں کے ساتھ بلا کر ایک روز کا خاص پروگرام کیا جائے اور ان میں اکابرین اللہ والوں سے بیانات کرائے جائیں۔

۷، سمجھانے کے باوجود جو نہ مانے ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کیا جائے یعنی ان کی خوشی غمی میں آنا جانا اور ان سے بات چیت وغیرہ تعلقات ختم کر دیے جائیں۔

۸، علمائے کرام اور مسجدوں کے امام اور قاضی حضرات اعلان کردیں جو رسم و رواج کے نکاح کرنے والے ہیں ہم ان کے نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

۹، غریب لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی نکاح کا انتظام کر کے سادگی سے نکاح کرایا جائے جس میں گھریلو زندگی کے اسلامی طریقے کی تعلیم بھی دی جائے۔

۱۰، اس موضوع پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایمیج، آڈیو ویڈیو اور اور مضامین اپ لوڈ کئے جائیں اور اسے خوب شئیر کیا جائے۔

📑 مسلم پرسنل لا کی تجویز سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند