جہیز کے نقصانات

جہیز کے نقصانات

⭕ آج کا سوال نمبر ٣٢٢٢⭕

ہمارے بعض علاقے میں جہیز کا لین دین بہت ہے اس سے کیسے روکا جائے؟

 جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

کسی بھی چیز سے بچنے کے لئے اس کے نقصانات کا پتہ ہونا ضروری ہے تاکہ اس کی برائی دل میں اترے اور اس سے بچنا آسان ہوجائے لہذا جہیز کے نقصانات کو پیش کیا جا رہا ہے،

۷، جہیز دینے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں تو وہ سودی قرض لیتا ہے اور سالوں سال اس کے ہفتے بھر بھر کے تباہ وبرباد ہو جاتا ہے۔

۸، جہیز دینے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کا باپ شہر شہر گاؤں گاؤں جاکر بھی مانگتا ہے ہمارے رشتہ دار جس نے زندگی میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے ہوتے ہیں لیکن ان بین اقوامی بھکاری کی وجہ سے اسے بھی مانگنا پڑتا ہے۔

۹، اگر جہیز لانے میں کچھ کمی ہو گئی تو پوری زندگی لڑکی کو لڑکا اور اس کے گھر والے طعنہ دیتے رہتے ہیں اور میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کا سکون ختم ہو جاتا ہے۔

۱۰، جہیز مانگنا یا حیثیت سے زیادہ دینا غیروں کا طریقہ ہے کیوںکہ وہ لوگ اپنی بیٹی اور بہن کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے تیری شادی میں سب کچھ دے دیا اب تیرا کوئی حق نہیں ہے یہی میراث کا حق دبانے کی عادت اسی سے پیدا ہوتی ہے۔

۱۱، یہ غیر قوم کا طریقہ ہے حدیث شریف میں آتا ہے جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی قیامت کے دن اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا۔

۱۲، جہیز کے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آج تک لاکھوں لڑکیوں نے خودکشی کر لی،

۱۳، عیسائی مشنری (مبلغ) اور ہندو جماعتوں نے بغیر جہیز کی شادی کرانے کے بہانے ہزاروں لڑکیوں کو عیسائی اور ہندو بنا دیا،

جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے طریقے انشاءاللہ کل پیش کیے جائیں گے۔

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن