روحوں کا آنا؟

روحوں کا آنا؟

آج کا سوال نمبر ۱۹۴۱

کیا مرحوم کی روح گھر پر آ سکتی ہے؟ اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے تو اس کا کیا جواب ہے؟

جواب

حامدا ومصلیا ومسلما

مردے کی روح اگر نیک ہیں تو وہ بدبودار دنیا میں نہیں آئے گی، یہاں کے احوال دوسرے نیک مردوں کے ذریعے ان کو معلوم ہوجاتے ہیں،

اور روح بد ہے تو عذاب کے فرشتے ان کو چھوڑتے نہیں ہیں،

مرنے کے بعد کیا ہوگا،

لہذا روح انے کے بارے میں جتنی بھی روایات ہیں سب موضوع اور بناوٹی ہیں،

یہ بات حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے جنھیں بریلوی حضرت بھی مانتے ہیں اپنی کتاب طبقات الحنفیہ میں کہیں ہے،

فتاویٰ محمودیہ ۱/۶۰۹

اور یہ روایت عقل کے بھی خلاف ہے کہ جب ان کی پکار چیخ چیخ کر کہنے کے باوجود کوئی سنتا نہیں ہے، مایوس ہو جاتی ہے تو ہر ہفتے کیوں آتی ہے ایصال ثواب کی ایسی محتاج ہر روح نہیں ہوتی ہے، اس روایت میں سب کو محتاج بنا دیا ہے،

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

آج کا کلینڈر

۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔ربیع الثانی

۱۴۴۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

Leave a Reply