۱۵۱۱ اذان اور اقامت کا حکم؟

جواب

حامدا و مصلیا و مسلما

اذان اور اقامت فرض نماز کے لئے سنت مؤکدہ ہے، چاہے نماز ادا  پڑھ رہا ہو یا قضاء، اکیلے پڑھ رہا ہو یا جماعت سے البتہ جماعت سے قضاء نماز مسجد میں پڑھ رہا ہو تو اذان و اقامت نہ کہے اس میں اپنے نماز چھوڑنے کے گناہ کا اظہار ہے، ہاں اکیلے قضاء پڑے تو اتنی آہستہ آواز سے کہے کہ صرف خود سن لے،

 

مراقی الفلاح باب الاذان

واللہ اعلم بالصواب

مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی چشتی

استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند